مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ میں فوجی قافلوں پر بم حملوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 50افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
موگادیشو کے مقامی افرادکے مطابق صومالیہ اور ایتھوپیا کے امن فوجیوں کا قافلہ افگو ئی کے قریب مرکزی شاہراہ سے گزر رہا تھا کہ قافلے میں شامل ایک گاڑی میں بم کا زور دار دھماکہ ہو ا، جس کے بعد فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ عینی شاہدین کے مطابق فوجیوں کی فائرنگ سے مرنے والوں میں زیادہ تعداد ان شہریوں کی ہے جو واقعہ کے وقت وہا ں سے گذر رہے تھے۔ایک عینی شاہد کے مطابق وہ سڑک سے گذر رہا تھا کہ اس نے زبردست دھماکے کی آواز سنی اور پھر فوجی قافلے میں شامل ایک گاڑی کو اڑتے دیکھا، جس کے بعد فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔عینی شاہد کے مطابق فائرنگ سے 38افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ16 سے زائد زخمی ہوئے۔ایک اور عینی شاہد کے مطابق فوجی قافلے پر بم حملے میں پانچ اہلکار ہلاک اور بیس زخمی ہوئے۔ ایک اور واقعہ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پانچ افراد ہلک ہو گئے۔ دھماکہ اس وقت ہو ا جب سیکیورٹی فورسز کے اہلکار صدارتی قافلہ گزرنے سے قبل علاقے کا معائنہ کر رہے تھے۔
آپ کا تبصرہ